معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر ریحام کا آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ

بچوں سے ملاقات، نفسیاتی تربیت اور عملی مشاورت کے سیشنز کا انعقاد
ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے طلباء کے نظام تعلیم و تربیت پر بریفنگ دی

Dr Reham Visits Aghosh Orphan Care Home

لاہور (4 نومبر 2025) معروف بین الاقوامی ماہر نفسیات ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے تحریک منہاج القرآن کے فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی ان کے ساتھ وقت گزارا اور عملے کے ساتھ ایک جامع نفسیاتی آگہی سیشن بھی منعقد کیا۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال نے ڈاکٹر ریحام ابی سینا کا استقبال کیا اور انہوں آغوش آرفن کیئر ہوم میں طلباء کے نظام تعلیم و تربیت کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔

ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے آغوش آرفن کیئر ہوم کے ایکٹیویٹی ہال، لائبریری، مدر ایریا سمیت مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈاکٹر ریحام ابی سینا نے اس عظیم فلاحی منصوبے کے قیام پر بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے آغوش میں بچوں کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے بہترین انتظامات پر ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل(ر) مبشر اقبال سمیت تمام منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

کرنل(ر) مبشر اقبال نے ڈاکٹر ریحام ابی سینا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ دورہ بچوں کے لئے نہایت حوصلہ افزاء ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے علمی و نفسیاتی سیشنز مستقبل میں بھی جاری رہیں گے تاکہ بچوں کی ذہنی و اخلاقی نشوونما مزید بہترین انداز میں ممکن ہو سکے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top