شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا حافظ محمد اویس کے انتقال پراظہار تعزیت
جواں سال بیٹے کی وفات المناک سانحہ ہے، والدین کے غم میں برابر کے شریک ہیں: شیخ الاسلام
لاہور (5نومبر2025) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معروف کاروباری شخصیت حافظ محمد رفیق کے جواں سالہ بیٹے حافظ محمد اویس (ڈائریکٹر حافظ برادرز ایڈورٹائزرز) کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ جوان اولاد کا بچھڑ جانا والدین کےلئے انتہائی صبر آزما ہوتا ہے۔ میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ حافظ محمد اویس (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر ریسورسز اینڈ مارکیٹنگ تحریک منہاج القرآن حفیظ الرحمان خان سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی حافظ محمد رفیق کے بیٹے حافظ محمد اویس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
رہنمائوں نے کہا ہے کہ مرحوم ایک با اخلاق، باصلاحیت اور نیک سیرت نوجوان تھے۔ مرحوم صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہی نہیں بلکہ انسان دوست شخصیت بھی تھے۔ جنہوں نے تعلیم، صحت اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں بھی عملی کردار ادا کیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تمام رفقا اور کارکنان اس دکھ کی گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت فرمائے۔


















تبصرہ