پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات ڈاکٹر محمد رفیق نجم کو پی ایچ ڈی کی تکمیل پر خصوصی مبارکباد دی۔
ڈاکٹر محمد رفیق نجم نے "علومِ اسلامیہ کی تشکیلِ جدید میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کا جائزہ" کے موضوع پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس علمی و فکری سنگِ میل پر ڈاکٹر رفیق نجم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید کامیابیوں اور ترقی کی دعا کی۔ اس موقع پر کرنل (ر) خالد جاوید، بابر چودھری، سید محمود الحسن جعفری اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔




















تبصرہ