شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا حاجی منظور حسین قادری کے بھائی محمد صادق کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور(7 نومبر 2025) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریکِ منہاج القرآن کے سینئر رہنما حاجی منظور حسین قادری کے بڑے بھائی اور مینجنگ ڈائریکٹرمنہاج ویلفیئر فائونڈیشن فیصل حسین کے تایا جان محمد صادق(مرحوم) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی بخشش و مغفرت فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

چیئرمین سپریم کونسل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظمِ اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمینِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی،جواد حامد، رانا وحید شہزاد،شیخ فرحان عزیز، سعید شاہ ،صابر حسین،عظمت حسین قادری و دیگر رہنماؤں نے بھی حاجی منظور حسین قادری کے بڑے بھائی محمد صادق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top