پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی چیئرمین ڈی آئی خان نیو سٹی جہانگیر سیف اللہ خان سے ملاقات

ملاقات کے دوران پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے پاکستان سمیت عالمی سطح پر قائم منہاج القرآن کے تعلیمی ادارہ جات کے مثبت اور دیرپا اثرات پر تفصیلی گفتگو کی۔
چیئرمین جہانگیر سیف اللہ خان نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل حقیقی معنوں میں قوم و ملت کی فکری و علمی تربیت کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہلِ علاقہ کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں منہاج یونیورسٹی کے کیمپس کی صورت میں معیاری تعلیم کے گہوارے تک رسائی حاصل ہوگی۔
اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، وائس چانسلر MUL پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد، فیصل حسین مشہدی، پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد، عبدالرحمن ملک، انجینئر ثناء اللہ خان، راجہ زاہد محمود، فرحان جاوید، میجر ریٹائرڈ سلمان جہانگیر، خلیق شاہ، دانش افتخار، شہریار علی خان، برگیڈیر ریٹائرڈ ڈاکٹر فیاض محمود، رانا طارق اللہ، رانا اسد سمیت معزز مہمانانِ گرامی شریک ہوئے۔























تبصرہ