عوامی تاجر اتحاد کا لاہور چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں استقبالیہ
اسلامی تجارت امانت، دیانت اور شفافیت کا درس دیتی ہے: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری
دین اسلام میں تجارت کو عبادت اور خدمت خلق کا ذریعہ قرار دیا: چیئرمین سپریم کونسل کا خطاب
میاں انجم، نثار فہیم الرحمان سہگل، خرم نواز گنڈاپور، شہباز اسلم، حاجی محمد اسحاق، شہزاد احمد خان، و دیگر کی شرکت

لاہور (9 نومبر 2025) عوامی تاجر اتحاد کی جانب سے سرپرست اعلیٰ پیاف میاں انجم نثار، لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فہیم الرحمان سہگل و دیگر نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تاجر تنظیموں، صنعتکاروں، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنمائوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ استقبالیہ کی صدارت چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کی۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہاکہ دین اسلام میں تجارت کو عبادت اور خدمت خلق کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ حضور نبی کریم ﷺ نے خود تجارت کے پیشے کو اختیار کیا اور دیانت، سچائی ، شفاف لین دین کی عملی مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ معاشی مضبوطی کےلئے تاجر برادری کاروباری معاملات میں اخلاقی اقدار کو معیار بنائے۔ جس معاشرے کے تاجر دیانتدار ہوں وہاں غربت کم اور اعتماد زیادہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کے استحکام، روزگار کی فراہمی اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں تاجر برادری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین نے لاہور چیمبر آف کامرس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ تاجر برادری و صنعتکاروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ استقبالیہ سےمیاں انجم نثار، نومنتخب صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل، ناظم اعلیٰ منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور، چیئرمین فرایا شہباز اسلم، عدنان خالد بٹ اور سینئر نائب صدر عوامی تاجر اتحاد شہزاد احمد خان نے بھی خطاب کیا۔
تاجررہنمائوں نے تقریب کے انعقاد پر عوامی تاجر اتحاد پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادرری کے نظریات کو سراہا، شرکا نے کہاکہ اسلام معاشی نظام پر مبنی رہنمائی آج کے دور میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ اس موقع پر چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی میاں محمد اسحاق، چوہدری محمد راشد، راحت حبیب، بابر اکبر بٹ، چوہدری عبد الغنی ، رانا شعبان، سینئر نائب صدر لاہور چیمبر آف کامرس تنویر احمد شیخ، ، محمد آصف چوہدری، ثاقب بھٹی، فاروق علوی، شہباز بھٹی، شیخ وکیل، حاجی احمد صادق، میاں محبوب ، ڈاکٹر شاہد محمودسمیت دیگر تاجر و صنعتکار رہنما بھی موجود تھے۔
























تبصرہ