پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی حاجی منظور حسین کے بڑے بھائی میاں محمد صادقؒ کے انتقال پر اُن کی رہائش گاہ پر اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ تعزیت

چیئرمین سپریم کونسل منہاجُ القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریکِ منہاج القرآن کے بانی رفیق اور مرکزی راہنما حاجی منظور حسین کے بڑے بھائی میاں محمد صادقؒ کے انتقال پر اُن کی رہائش گاہ پر جا کر اہلِ خانہ سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مرحوم کے انتقال پر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ایصالِ ثواب، مغفرت اور بلندیِ درجات کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کی خدمات، حسنِ سیرت اور یادیں ہمیشہ ان کے پیاروں کے دلوں میں زندہ رہیں گی۔
اس موقع پر حاجی منظور حسین، داؤد حسین مشہدی، فیصل حسین مشہدی، توقیر حسین، منصور، محسن ایڈووکیٹ سمیت اہلِ خانہ اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔




















تبصرہ