آغوش کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق کی برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقات

ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معروف تحقیق ”قرآن آن مینجمنٹ“سمیت 3کتب تحفہ میں

dr-naeem mushtaq meeting with british high commissioner

لاہور (20 نومبر 2025) آغوش کمپلیکس کے سابق ڈائریکٹر ڈاکٹر نعیم مشتاق نے گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی اور اس موقع پر اُنہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی معروف کتب ”قرآن آن مینجمنٹ“، ”لائف اینڈ لیڈر شپ سورہ کہف کی روشنی میں“، لیڈر شپ اور مینجمنٹ کے موضوع پر 100 احادیث مبارکہ پر مشتمل انگریزی زبان میں لکھی گئی کتب تحفہ میں دیں۔

ڈاکٹر نعیم مشتاق نے ”قرآن آن مینجمنٹ“ کے موضوع پر لکھی گئی کتاب کے مندرجات کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ ہائی کمشنر جین میریٹ نے ایک اہم موضوع پرتحقیقی کتب کی تصنیف پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی علمی کاوش کو سراہا، انہوں نے کہا کہ ایک اہم سبجیکٹ کو قرآن مجید کے ساتھ جوڑ کر تصنیفی شکل دینا ایک قابل قدر علمی خدمت ہے، اس سے بین التہذیب و ثقافت رابطوں اور مکالمہ کو بامقصد بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ آج کا ایک توجہ طلب کرنٹ موضوع ہے۔ یقینا اس سبجیکٹ سے وابستہ افراد کو گفتگو کے لئے نئے دلائل اور موضوعات دستیاب ہوں گے۔ کتب کا تحفہ دینے پر انہوں نے ڈاکٹر نعیم مشتاق کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top