اللہ کا ولی قبر میں بھی ایسے سوتا ہے جیسے پہلی رات کی دلہن ہوتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اولیاء اللہ جن کی زندگی کا ہر لمحہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی یاد اور اطاعت میں بسر ہوتا ہے وہ بظاہر تو سو رہے ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ بیدار ہوتے ہیں۔ان کے دل اور دماغ ہمہ وقت یاد الہی میں مستغرق ہوتے ہیں یہ بیدار قلب اور شب زندہ دار ہوتے ہیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ اللہ کا ولی قبر میں بھی ایسے سوتا ہے جیسے پہلی رات کی دلہن ہوتی ہے۔ اب کسی کا سوال یہ تھا کہ پہلی رات کی دلہن تو سویا نہیں کرتی، وہ تو بار بار آنکھیں کھولتی ہے کہ شاید محبوب کے آنے کا وقت ہو، اگر آنکھیں بند کرلے تو محبوب کی زیارت سے محروم نہ رہ جائے گی۔

چیئرمین سپریم کونسل کا اولیاء اللہ کی قبر میں کروٹ دائیں طرف کبھی بائیں طرف پلٹنے کے راز کے نکتے کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہاکہ ایک تو وہ تفسیر ہے جو آپ ہمیشہ سنتے ہیں، مگر ایک دوسرا زاویہ بھی ہے۔میں نے سوچا کہ اللہ کے ولی کو رب مل چکا ہوتا ہے، جب آپ ان سے ملنے کی نیت کرتے ہیں تو آنے والے کو فیض کیسے ملتا ہے؟

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کچھ زائر دائیں جانب کچھ بائیں جانب سے آتے ہیں اگر کروٹ صرف ایک طرف ہوتی تو ایک سمت سے آنے والا محروم رہ جاتا۔ اس لیے کبھی دائیں طرف کروٹ دی جاتی ہے اور کبھی بائیں طرف دی جاتی ہے تاکہ دونوں جانب سے آنے والے زائرین فیض پا سکیں۔

پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا کہنا تھا کہااگر اس حالت میں تمہیں موقع ملتا اور جھانک لیتے، تو معلوم ہوتا کہ جنہیں تم سویا سمجھتے تھے وہ تو جاگ رہے تھے۔ وہ روحانی طور پر دیکھ رہے تھے۔ وہ اپنے اعمال صالح کے باعث ہمیشہ کی زندگی کی نعمت سے سرفراز ہوتے ہیں، کیونکہ جب تک رب قائم ہے، ان کا فیض بھی قائم رہے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top