نیک اعمال انسان کے لیے دائمی کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں: علامہ رانا محمد ادریس

مومن خوشی اور غم دونوں حالتوں میں صبر و شکر کا راستہ اختیار کرتا ہے: نائب ناظمِ اعلیٰ منہاج القرآن
جامع شیخ الاسلام لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب

نیک اعمال انسان کے لیے دائمی کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں: علامہ رانا محمد ادریس

لاہور (28 نومبر2025) نائب ناظمِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹائون لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا فانی اور آخرت ہمیشہ رہنے والی حقیقت ہے۔ انسان کی اصل کامیابی تب ہے جب وہ دنیاوی مصروفیات اور خواہشات سے ہٹ کر آخرت کی تیاری کرے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اور تعلیماتِ نبویؐ اس بات کی رہنمائی کرتی ہیں کہ نیک اعمال اور خالص نیت انسان کے لیے دائمی کامیابی کا ذریعہ بنتے ہیں۔

علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ موت اللہ کا مقرر کردہ قانون ہے جس سے کسی کو مفر نہیں۔ مومن کے لیے موت راحت، جبکہ ظالم کے لیے سختی کا باعث بنتی ہے۔ شہید کی روح اللہ کے خاص قرب اور دیدار سے مشرف ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو انسان اپنے نفس کے خلاف جہاد کرتا ہے، اس کی موت پرسکون اور ایمان افروز بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزمائشیں انسان کو توڑنے کے لیے نہیں بلکہ اس کے درجات بلند کرنے کے لیے آتی ہیں۔ مومن خوشی اور غم دونوں حالتوں میں صبر و شکر کا راستہ اختیار کرتا ہے۔ تکلیف میں "انا للہ وانا الیہ راجعون" کہنا اللہ کی خصوصی رحمت کا باعث بنتا ہے۔ علامہ رانا محمد ادریس نے کہا کہ اگر انسان اپنی زندگی نیکی، خدمت اور اطاعتِ الٰہی میں گزارے تو اس کا آخری سفر بھی خدا کی رحمت کا حسین تحفہ بن جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top