شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے انگریزی ترجمہ قرآن کی عالمی پذئیرائی

برٹش میوزیم اسلامک گیلری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا انگریزی ترجمہ قرآن شامل
آٹھویں صدی کے تاریخی نسخوں کے ساتھ جدید معاصر ترجمہ بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا ہے

لاہور (30 نومبر 2025) دنیا کے ممتاز ثقافتی و تاریخی ادارے برٹش میوزیم نے اپنی اسلامک ورلڈ گیلری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عرفان القرآن کے انگریزی ترجمے ’’The Glorious Quran‘‘ کو باضابطہ طور پر شامل کر لیا ہے۔ یہ شمولیت نہ صرف ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی خدمات کا بین الاقوامی اعتراف ہے بلکہ قرآنی علوم کی معاصر تشریح کو عالمی سطح پر نئی معنویت بھی فراہم کرتی ہے۔ 1753 میں قائم ہونے والا برٹش میوزیم تاریخ، ثقافت، علم و تحقیق کا عالمی مرکز ہے، جس کی اسلامک ورلڈ گیلری میں آٹھویں صدی کے نادر و نایاب نسخے، قرآنِ مجید کے تاریخی اور خطاطی کے شاہکار نمونے، عثمانی و فارسی فنِ خطاطی، فقہی مخطوطات، فلسفہ، سائنس اور تصوف سے متعلق اہم ترین کتب محفوظ ہیں۔ ان آثار میں اسلامی تہذیب کے مختلف ادوار کی فکری و علمی میراث نمایاں حیثیت رکھتی ہے۔

میوزیم کی اسی عظیم الشان کلیکشن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا انگریزی ترجمۂ قرآن بھی جدید علمی روایت کا حصہ بن گیا ہے۔’’The Glorious Qur’an‘‘ اپنی سادہ، فصیح اور معاصر فہم کے اعتبار سے دنیا بھر میں قبولیت رکھتا ہے، اور اس کی میوزیم میں شمولیت قدیم اسلامی ورثے اور جدید علمی تشریحات کو ایک ہی تسلسل میں پیش کرتی ہے۔ ماہرین کے مطابق برٹش میوزیم جیسے عالمی ادارے میں اس ترجمے کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ عصرِ حاضر میں قرآنِ مجید کی تعبیر، تحقیق اور بین المذاہب فہم کے فروغ میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات عالمی سطح پر تسلیم کی جا رہی ہیں۔

English translation of Irfan-ul-Quran by His Eminence Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

English translation of Irfan-ul-Quran by His Eminence Shaykh-ul-Islam Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top