کتاب کے بغیر انسانی زندگی بے مقصد ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری
نوجوان کامیابیوں کےلئے کتاب سے دوستی کریں: صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل

لاہور (2 دسمبر 2025) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ کتاب کے بغیر انسانی زندگی بے کار اور بے مقصد ہے۔ نوجوان اپنی روزمرہ مصروفیات کے دوران مطالعہ کتب کو اپنی عادت اپنائیں۔ مطالعہ سے دیوار کے دوسری طرف دیکھنے کی استعداد پیدا ہوتی ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے زندگی بھر کتاب سے دوستی کی اور علم کی ہر جہت سے رہنمائی مہیا کی۔ تحریک منہاج القرآن مطالعہ کتب کے کلچر کے احیا کےلئے کوشاں ہے۔ منہاج القرآن پبلی کیشنز سے اس دور میں معیاری کتب شائع ہو رہی ہیں۔ نوجوان کامیابیوں کےلئے کتاب سے دوستی کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پبلی کیشنز کے بک سٹال کا دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ قوموں کی کامیابی کا راز مطالعہ اور تحقیق میں پوشیدہ ہے۔ اسی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے منہاج القرآن نوجوان نسل کو کتاب سے جوڑنے کےلئے مطالعہ کتب مہم کو قومی وسعت دے رہا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیتے ہوئے کہاکہ کتاب بہترین ساتھی، بہترین رہنما اور بہترین استاد ہے۔ جو قومیں کتاب سے جڑ جاتی ہیں وہ کردار ،علم اور اخلاق میں ترقی کرتی ہیں۔ نوجوان اگر مطالعہ کو اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنا لیں تو یہی عادت ان کے مستقبل کو روشن اور مضبوط بنا سکتی ہے۔


















تبصرہ