شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا میاں فیض الحسن مرتضائی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

لاہور (8 دسمبر2025) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریکِ منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے سینئرمرکزی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی کے چھوٹے بھائی میاں فیض الحسن مرتضائی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ میاں فیض الحسن مرتضائی (مرحوم) کی مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے۔

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ، علامہ رانا محمد ادریس، ڈاکٹر محمد رفیق نجم، نوراللہ صدیقی، جی ایم ملک، شکیل احمد طاہرو دیگر رہنماؤں نے بھی میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی کے بھائی میاں فیض الحسن مرتضائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔

دریں اثنا مرحوم کی نماز جنازہ اکبر شہید قبرستان کوٹ لکھپت میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں جی ایم ملک، شکیل احمد طاہر، خرم شہزاد، میاں زاہد اسلام، عارف چوہدری، محب پیرزادہ، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول، محمدذکا سمیت تحریک منہاج القرآن کے مرکزی، صوبائی، ضلعی رہنمائوں و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کے ایصال ثواب کےلئے( قل خوانی )کا ختم آج منگل کو بعد ظہر جامع مسجد بلال اکبر شہید روڈ میں ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top