زبان تاریخ و تہذیب کی شناخت ہوتی ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

لسانیاتی تحقیق کو ڈیجیٹل دور سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے: ڈپٹی چیئرمین منہاج یونیورسٹی لاہور
منہاج یونیورسٹی کلاسیکل علوم کے احیا کے لئے مصنوعی ذہانت کے کورسز متعارف کرائے گی
منہاج یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی لسانیات اینڈ لینگویج ٹیکنالوجیز کانفرنس سے خطاب

minhaj university linguistics language technologies conference dr hussain Qadri

لاہور (15 دسمبر 2025) منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی — لسانیات اینڈ لینگویج ٹیکنالوجیز کانفرنس 2025کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ زبان محض اظہار خیال کا ذریعہ نہیں بلکہ تہذیب، ثقافت اورتاریخ کی شناخت ہوتی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی نے زبان کے فروغ، تحفظ اور تحقیق کے نئے دروازے کھول دئے ہیں کانفرنس کا موضوع ’’ماضی اور حال کے درمیان فکری ربط‘‘ تھا۔ انہوں نے کہا کہ جدید کارپس لسانیات، مصنوعی ذہانت پر مبنی ڈیجیٹل ٹولز اور کلاسیکی اسلامی علمی روایت، بالخصوص حاشیہ نویسی (Hashiya)، کے درمیان گہرا فکری اور علمی تسلسل موجود ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈیجیٹل اینوٹیشن، کارپس میپنگ اور کمپیوٹیشنل تجزیے دراصل اسلامی علمی روایت کی صدیوں پر محیط تحقیق کا تسلسل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ موجودہ ڈیجیٹل دور میں لسانیات اور ٹیکنالوجی کا باہمی ربط ناگزیر ہو چکا ہے کیونکہ مصنوعی ذہانت مشین، لرننگ، نیچرل لینگوئج پروسیسنگ اور ڈیجیٹل ڈیٹا نے زبانوں کے مطالعہ کو ایک نئی جہت دی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اردو سمیت تمام علاقائی زبانوں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر موثر نمائندگی دینا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کردار کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ منہاج یونیورسٹی لاہور آئندہ تمام زبانوں سے متعلق ڈگری پروگرامز میں ’’کارپس ریسرچ اور مصنوعی ذہانت پر مبنی کورسز‘‘ متعارف کروائے گی، تاکہ طلبہ کلاسیکی علمی بنیاد کے ساتھ ساتھ جدید کمپیوٹیشنل مہارتیں بھی حاصل کر سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روایتی علم اور جدید ٹیکنالوجی کا یہ امتزاج عالمی معیار کے محققین اور اسکالرز کی تیاری کے لیے ناگزیر ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر خرم شہزاد اور سی آر سی کے ڈائریکٹر و اسکول آف انگلش کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بھٹی کے ہمراہ ممتاز بین الاقوامی و قومی مقررین اور پینلسٹس میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کیں۔

کانفرنس سے پروفیسر ڈاکٹر کائبو ہو، پروفیسر مرینا فلاسکا، ڈاکٹر آنیہ لیان، ڈاکٹر ڈائٹر بھوہن، ڈاکٹر محمد افضل، ڈاکٹر صائمہ وحید، ڈاکٹر ماریہ ایزابیل، ڈاکٹر سمیرا سرفراز، ڈاکٹر ارشد علی خان، پروفیسر ڈاکٹر عاصم محمود، ڈاکٹر اختر عباس، ڈاکٹر محمد اسلام نے بھی خطاب کیا۔

minhaj university linguistics language technologies conference dr hussain Qadri

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top