شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کامیاں منظوراحمد وٹو کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (16 دسمبر 2025) بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، سینئر سیاستدان میاں منظوراحمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مرحوم سیاست کا ایک معتبر نام تھے اور انہوں نے تمام عمر عوام کی خدمت کی اور اپنے گھر کے دروازے کھلے رکھے۔ ان کے انتقال سے ملکی سیاست ایک شریف النفس، محب وطن سیاستدان سے محروم ہو گئی۔ شیخ الاسلام نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کےلئے صبر جمیل کی دعا کی۔


















تبصرہ