عوامی تاجر اتحاد کا اجلاس، تاجر رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

تاجر برادری کو درپیش مسائل اور مستقبل کے اہداف پر تفصیلی مشاورت

awami tajir ittehad meeting tajir rabta campaign lahore

لاہور(22 دسمبر 2025ء) عوامی تاجر اتحاد کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجررابطہ مہم، تنظیمی ایجنڈے، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور آئندہ کے اہداف پر تفصیلی غور خوض کیا گیا، اجلاس میں مرکزی، صوبائی، مارکیٹ سطح کے عہدیداران سمیت سینئر تاجر راہنمائوں نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی میاں محمد اسحاق نے کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ عوامی تاجر اتحاد جلد ملک گیر تاجر رابطہ مہم کا آغاز کرے گی جس کے تحت لاہور سمیت ملک کے دیگر شہروں کی مارکیٹیوں، بازاروں اور تجارتی مراکز کا دورہ کیا جائے گا۔ رابطہ مہم کا مقصد تاجر برادری کے مسائل سے براہ راست آگاہی، تجاویز حاصل کرنا اور عوامی تاجر اتحاد و تاجر برادری کے درمیان رابطے کو مزید موثر بنانا ہے، اجلاس میں مہنگائی، کاروباری اخراجات میں بے پناہ اضافے، ٹیکسوں کے نظام میں اضافی بوجھ پر تشویش، بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں، چھوٹے اور درمیانے درجے کے تاجروں کو درپیش مسائل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر شہزاد خان نے کہا کہ عوامی تاجر اتحاد تاجروں و صنعت کاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر فورم پر بھرپور آواز اٹھائے گی، انہوں نے کہا کہ تاجر رابطہ مہم تاجروں اور عوامی تاجر اتحاد کی قیادت کے درمیان اعتماد کو مضبوط بنائے گی، تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں صدر عوامی تاجر اتحاد محمد جنید وارثی، رانا محمد شکیل، ڈاکٹر قاشر رفیق، حافظ شبیر احمد چودھری، فاروق انور علوی، محمد ثاقب بھٹی، چودھری حفیظ الرحمن، شہباز حسین قادری، عبدالحفیظ چودھری سمیت دیگر نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top