شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری کا بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کے 149ویں یومِ پیدائش پر پیغام

shaykh hammad mustafa quaid-e-azam 149th birth anniversary

بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کا 149واں یومِ پیدائش ہمیں یہ یاد دہانی کراتا ہے کہ پاکستان ایک عظیم جدوجہد، بے مثال قربانیوں اور بانیٔ پاکستان، قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی باصول قیادت کا تحفہ ہے۔ قائدِ اعظمؒ نے قوم کو ایک واضح اور روشن راستہ عطا کیا، یہ راستہ ایمان، اتحاد اور تنظیم کا ہے۔ یہ محض الفاظ نہیں بلکہ ایک کامیاب، خوددار اور باوقار قوم کی مضبوط فکر ہیں۔ اگر نوجوان نسل ان اصولوں کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنا لے تو پاکستان کو کوئی طاقت کمزور نہیں کر سکتی۔

قائدِ اعظمؒ نے سچائی، دیانت، خودداری اور قانون کی بالادستی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی قوم کی خدمت کے لیے وقف کر دی تاکہ مسلمان عزت، امن اور وقار کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔لہٰذا قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ کی زندگی کا مطالعہ کریں، ان کی جدوجہد کو سمجھ کر ان کے اعلیٰ کردار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں۔ فرقہ واریت، نفرت اور مایوسی سے دور رہیں، اتحاد و رواداری کو فروغ دیں اور ملک و قوم کی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top