پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا یومِ بانئ پاکستان اور کرسمس پر پیغام

dr hussain mohi-ud-din qadri message founder of pakistan day and christmas

ایک خوش آئند اتفاق ہے کہ پاکستان میں یومِ بانیٔ پاکستان اور کرسمس ایک ہی دن منائے جاتے ہیں، جو قومی سطح پر باہمی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ دوہرا جشن اس عزم کی یاد دہانی ہے کہ پاکستان ایک ایسی فلاحی اور پُرامن معاشرت کے فروغ کے لیے کوشاں ہے جہاں تمام شہری، بلا امتیازِ مذہب، باہمی احترام اور امن کے ساتھ زندگی بسر کریں۔ یہ موقع اس قومی روح کی علامت ہے جس میں مختلف عقائد اور ثقافتیں اتحاد کی صورت میں پروان چڑھتی ہیں۔

جیسا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ نے نہایت واضح انداز میں فرمایا: ’’ہم اس بنیادی اصول سے آغاز کر رہے ہیں کہ ہم سب شہری ہیں اور ایک ہی ریاست کے برابر کے شہری ہیں۔‘‘

آپ کے الفاظ آج بھی گونجتے ہیں جب ہم ایک طرف بانیٔ پاکستان کی ولادت کا دن مناتے ہیں اور دوسری جانب اُن رنگا رنگ ثقافتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جو ہمارے ملک کو خوبصورتی عطا کرتی ہیں۔

تمام اہلِ وطن کو یومِ بانیٔ پاکستان مبارک ہو اور ہمارے مسیحی ہم وطنوں کو کرسمس کی خوشیاں مبارک ہوں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top