پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا یوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ پر پیغام

dr hassan qadri quaid-e-azam day message

25 دسمبر یومِ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ پاکستان کی تاریخ کا وہ درخشاں دن ہے جو ہمیں اس عظیم رہنما کی فکر، جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی انتھک کاوشوں کے نتیجے میں ہمیں مملکتِ خداداد پاکستان جیسی نعمت عطا ہوئی۔

قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ ایک عظیم مدبر، اصول پسند قائد اور اعلیٰ کردار کے حامل انسان تھے۔ انہوں نے دیانت، سچائی اور آئینی جدوجہد کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کی منزل سے ہمکنار کیا۔ قائدِ اعظمؒ کا تصورِ پاکستان ایک ایسی فلاحی ریاست پر مبنی تھا جہاں عدل، انصاف، مساوات اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے قیامِ پاکستان کے فوراً بعد قوم کو اقربا پروری، بدعنوانی اور ذخیرہ اندوزی جیسے مہلک سماجی امراض سے خبردار کیا اور اتحاد، تنظیم اور یقینِ محکم کو قومی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ قائدِ اعظمؒ کی یہ سنہری تعلیمات آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔آج یومِ قائدِ اعظم کے موقع پر ہمیں اس عہد کی تجدید کرنی ہے کہ ہم پاکستان کو قائدِ اعظمؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کے افکار کے مطابق ایک مضبوط، پرامن، فلاحی اور خوددار ریاست بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top