شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا نورین علوی کے شوہر محمد صابر اعوان کے انتقال پر اظہارِ افسوس

dr-muhammad tahir-ul-qadri condolence muhammad sabir awan

لاہور (28 دسمبر 2025) بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور نورین علوی کے شوہر محمد صابر اعوان کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ مرحوم کی وفات بالخصوص نورین علوی اوراہلِ خانہ کے لیے بڑا صدمہ ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

دریں اثنا چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمین اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس، نور اللہ صدیقی، صدر منہاج القرآن لاہوراقبال حسین باجوہ، ناظم علی رحمت، لبنی مشتاق، عائشہ مبشر، جویریہ افضل اور دیگر رہنماؤں نے بھی محمد صابر اعوان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش و مغفرت اور بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل محترم المقام پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نےجامع المنہاج ٹاؤن شپ میں پڑھائی۔

نماز جنازہ میں ڈاکٹر محمد رفیق نجم، کرنل(ر) خالد جاوید، حافظ غلام فرید، غلام مر تضیٰ علوی، اشتیاق حنیف مغل، کیپٹن(ر) عبد المجید، چوہدری امجد حسین، حاجی اسحاق، چوہدری افضل گجر، ثاقب بھٹی، و دیگر ذمہ داران، کارکنان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top