منہاج یونیورسٹی لاہور میں 9ویں ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس 24 اور 25 جنوری 2026 کو ہو گی

منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیرِ اہتمام 9ویں ورلڈ اسلامک اکنامکس اینڈ فنانس کانفرنس 2026 کا انعقاد 24 اور 25 جنوری 2026 کو “اسلامی معیشت و مالیات کے مستقبل کے نئے زاویے: مصنوعی ذہانت کی تبدیلی اور عالمی جغرافیائی حالات” کے موضوع پر کیا جا رہا ہے۔
اس بین الاقوامی کانفرنس میں ملک و بیرونِ ملک آسٹریلیا، سعودی عرب، ترکی، ملائیشیا، سنگاپور، قطر، بحرین، الجیریا اور برونائی سے ممتاز ماہرینِ معیشت، اسلامی مالیات کے اسکالرز، پالیسی ساز، شریعہ ماہرین اور محققین شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران اسلامی مالیاتی نظام کو درپیش عصری چیلنجز، مصنوعی ذہانت پر مبنی مالیاتی جدت، ڈیجیٹل نظام، پائیدار ترقی اور عالمی سیاسی و معاشی تبدیلیوں پر تفصیلی اور بامقصد مباحث کیے جائیں گے۔
کانفرنس میں کلیدی خطابات، پینل مباحثے، تکنیکی و تحقیقی سیشنز، تحقیقی مقالہ جات کی پیشکش اور علمی منصوبوں کی رونمائی شامل ہوں گے۔ یہ کانفرنس بھی ہر سال کی طرح اسلامی معیشت و مالیات کے فروغ، تحقیق اور عالمی علمی مکالمے کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گی۔


















تبصرہ