منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں کتاب میلوں کا آغاز
کتاب میلے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کئے جارہے ہیں
شیخ الاسلام علم اور امن کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں: ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور
لاہور (2 فروری 2026) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملک بھر میں ضلعی سطح پر کتاب میلے منعقد کئے جارہے ہیں۔ یہ کتاب میلے تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ پروفیسر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ کی نسبت سے منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب 17فروری کو منہاج یونیورسٹی لاہور میں منعقد ہو گی۔ مورخہ 3 فروری کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹائون شپ لاہور میں علم و امن سیمینار ہو گا جس میں مختلف مکتب فکر کی شخصیات اور اہل علم حضرات شریک ہوں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے زندگی کا ہر لمحہ علم اور امن کے فروغ کی جدوجہد میں بسر کیا، ان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ مطالعہ کتب کے کلچر کے احیاء کے لئے کتاب میلے منعقد کئے جائیں اس موقع پر منہاج پبلیکیشنز کی طرف سے شیخ الاسلام کی کتب پر 50فیصد سے زائد ڈسکائونٹ دیاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا میں جہاں جہاں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز ہیں وہاں پر علم و امن کے فروغ اور اس کی اہمیت پر خصوصی سیمینارز ہوں گے اور اس ضمن میں منہاج القرآن اور شیخ الاسلام کی عملی خدمات کو اجاگر کیا جائے گا۔


















تبصرہ