شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی 75ویں سالگرہ پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں پروقار تقریب

لاہور (17فروری 2026) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ و منہاج یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنر کے چیئرمین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج یونیورسٹی لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر کلچرل اینڈ آرٹس کے طلبہ و طالبات نے مختلف ہینڈی کرافٹس اور تخلیقی فن پاروں کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علم و امن کے ضمن میں انجام دی جانے والی عالمگیر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا،
اس موقع پر طلبہ و طالبات کی دلچسپی کے لیے جیولری کے سٹال بھی لگائے گئے، شیخ الاسلام کی 75 ویں سالگرہ کی نسبت سے ان کی تصنیف کردہ 7 سو سے زائد کتب کا سٹال لگایا گیا اور مختلف کتب پر 50 سے 75 فیصد تک کا خصوصی ڈسکاؤنٹ دیا گیا،
سالگرہ کی تقریب طلبہ و طالبات کی بے حد دلچسپی کے باعث ایک فیسٹیول کی شکل اختیار کر گئی، طلبہ و طالبات نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی علم و امن کے لیے خدمات کے اعتراف میں یونیورسٹی کی تزئین و آرائش میں حصہ لیا۔
منہاج یونیورسٹی کو رنگ برنگے غباروں، برقی قمقموں سے سجایا گیا اور زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔


















تبصرہ