آغوش کمپلیکس میں آرفن قاسم اور انیسہ کرن کا عقد، دعاؤں میں رخصتی
شادی کی پروقار تقریب میں ڈاکٹر حسین قادری، اوریا مقبول، ہنی البیلا، کرنل(ر) مبشر کی شرکت
تقریب میں ہنی البیلا نے نعت سنا کر سماں باندھ دیا، مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے تواضع
فضہ حسین قادری، رومانہ مبشر، مریم ذیشان، سمیرا محمود و دیگر خواتین مہمانوں نے دلہن کو تحائف دئے

لاہور (11 اپریل 2026) تحریک منہاج القرآن کے ذیلی فلاحی ادارے آغوش آرفن کیئر ہوم میں دو آغوشینز بچوں، قاسم علی اور انیسہ کرن کی شادی کی پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں چیئرمین آغوش کمپلیکس و صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور فضہ حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ ڈائریکٹر آغوش کمپلیکس کرنل (ر) مبشر اقبال نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے ادارے کے تعلیمی و تربیتی نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم میں سینکڑوں یتیم بچوں کو نہ صرف معیاری تعلیم فراہم کی جا رہی ہے بلکہ Play Group سے لے کر PhD تک تعلیمی سہولیات کی فراہمی اسے ایک منفرد ادارہ بناتی ہے۔
تقریب میں دلہا قاسم علی اور دلہن انیسہ کرن کا تعارفی پریزنٹیشن بھی پیش کیا گیا جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آغوش آرفن کیئر ہوم آج اپنے ایک بیٹے اور بیٹی کو شادی کی خوشیوں کے ساتھ نئی زندگی کی طرف رخصت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ یتیم بچوں کی کفالت، تعلیم و تربیت اور انہیں باعزت شہری بنانے میں مثالی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسانی زندگی کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہے، جس کے لیے علم، درست عقیدہ اور صالح اعمال میں توازن ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کا مطالعہ انسان کو اخلاق اور کردار کی اعلیٰ منازل تک پہنچاتا ہے۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن کی فلاحی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک مکمل پلیٹ فارم کے طور پر علم، اعتقاد اور افکار کی اصلاح کے ساتھ ساتھ خدمتِ خلق، تعلیم و تربیت اور معاشرتی فلاح کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ آغوش کمپلیکس اس عظیم مشن کا عملی نمونہ ہے جہاں بے سہارا بچوں کو نہ صرف تعلیم دی جاتی ہے حتی کہ شادی جیسے اہم مرحلے کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔
سینئر صحافی و تجزیہ نگار اوریاء مقبول جان نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے قائم کردہ تعلیمی و فلاحی ادارے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ معروف آرٹسٹ ہنی البیلا نے بھی دلہا دلہن کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شادی ایک عظیم نعمت ہے اور خوش نصیب افراد کو ہی نصیب ہوتی ہے۔ انہوں نے منہاج القرآن کی جانب سے مسلسل دعوت پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔
ڈائریکٹر پراجیکٹس اینڈ انسٹی ٹیوشنز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید امجد علی شاہ نے کہا کہ آغوش کے تمام منصوبہ جات کامیابی سے جاری ہیں اور یہ ادارہ انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ تقریب میں حاجی عبدالغفور قادری، جی ایم ملک، نوراللہ صدیقی، کرنل (ر) خالد جاوید، محمد عباس نقشبندی، عبدالرحمن ملک، عمران ظفر بٹ، پروفیسر طارق محمود چوہدری، چیئرمین صوفیہ آباد انڈیسٹریل سٹیٹ محمود احمد، شیخ وقاص احسن، کرنل(ر) فیصل، سبطین مصطفیٰ، عرفان خان، سہیل احمد رضا، ڈاکٹر ذیشان علی ملک، عارف سہیل، فرید احمد مصطفائی، وجاہت علی، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، طیب ضیاء، کیپٹن محمد رمضان، الطاف رندھاوا، یاسر خان، میجر (ر)سلمان، مریم ذیشان ،رومانہ مبشر،سمیرا محمودتحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ کے اساتذہ و طلبہ، ،آغوش کمیونٹی کلب کے ممبران ،دلہا و دلہن کے اعزاء و اقارب،، رشتہ داروں اور آغوش کے فارغ التحصیل طلبہ سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔


















تبصرہ