کونسل آف فاؤنڈنگ منہاج القرآن کے زیراہتمام بانی ممبران کے اعزاز میں تقریب

منہاج القرآن کی بنیاد رکھنے والے سینئر ممبران کا مرکزی سیکرٹریٹ میں پرتپاک استقبال کیا گیا
نیکی کے کاموں میں حصہ لینے والوں کیلئے اللہ کے ہاں بڑے انعامات ہیں:پروفیسر ڈاکٹر حسین قادری
نقابت کے فرائض کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز کے سیکرٹری شہزاد رسول قادری نے انجام دئیے

Dr Hussain Qadri Founding Members Tribute Speech

لاہور (13 اپریل 2026) کونسل آف فاؤنڈنگ اینڈ سینئر ممبرز تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام فاؤنڈنگ ممبرز ڈے منایا گیا اور خدمت دین و خدمت انسانیت کی عالمگیر تحریک کے لئے انجام دی جانے والی بانی ممبران کی خدمات اور استقامت پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا، تمام بانی ممبران کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر پھولوں کے ہار پہنا کر خوش آمدید کہا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ آج کی محفل میں وہ خوش نصیب تحریک کے بانی ممبران شامل ہیں جنہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ منہاج القرآن کی بنیاد رکھی اور پھر اسے ایک ثمر آور سایہ دار شجر بنانے میں دن رات پرخلوص کوششیں کیں اور آج وہی منہاج القرآن پوری دنیا میں علم و امن کا سایہ فراہم کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیکی اور دین کے کاموں میں پہل کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ خصوصی مقام اور انعامات سے نوازتا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم پر جو بھی کارخیر انجام پارہا ہے اس کی نیکیاں ان بانی ممبران کے نامہ اعمال میں بھی رقم ہورہی ہیں۔

شہزاد رسول قادری سیکرٹری کونسل آف فاؤنڈنگ اور سینئر ممبرز نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور بانی ممبران کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بانی ممبران ہمارے محسن ہیں کہ ان کی محنت کی وجہ سے آج منہاج القرآن کا ذکر پوری دنیا میں ہورہا ہے۔ تقریب سے سینئر و بانی ممبران احمد نواز انجم، صدر منہاجین فورم علامہ شاہد لطیف، سید گلزار شاہ، پروفیسر سلیمان خان اور ڈاکٹر ظفر علی ناز قریشی، قاضی زاہد حسین، سید مظفر حسین شاہ اور عبدالخالق چشتی نے خطاب کیا۔

تقریب میں حاجی محمد سلیم قادری، حاجی محمد اسلم قادری، میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی، بریگیڈیئر (ر) عمر حیات، جی ایم ملک، علامہ رانا محمد ادریس قادری، کرنل (ر) خالد جاوید، جواد حامد، راجہ زاہد محمود، حاجی محمد اسحاق، عابد بشیر قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، شیخ فرحان عزیز، اقبال باجوہ، سرفراز احمد خان، ارشاد احمد طاہر، حاجی محمد الیاس قادری، حافظ غلام مرتضی انجم، سلیم بٹ، عبدالقیوم خان ایڈوکیٹ، راشد باجوہ، جمیل جمالی، حافظ ظفر اقبال، میاں نثار احمد، شیخ عامر رفیع، امتیاز احمد قادری، ماسٹر فلک شیر، حاجی شوکت علی قادری، ڈاکٹر محمد رضا ہاشمی، حاجی مختار حسین، چودھری محمد افضل گجر، شیخ عابد سعید، شیخ انعام الہی، حفیظ اللہ جاوید، محمد ثاقب بھٹی، انور چوہدری، حاجی ولایت قیصر، ظفر اقبال کمبوہ، حاجی احمد صادق، حاجی اقبال مغل، چودھری محمد افضل وڑائچ، ناصر اقبال ایڈوکیٹ، محمد امجد قادری، عارف حسین نیازی، انجینئر اشفاق ہمذالی، حاجی امانت بیگ، محمد اصغر جنجوعہ، مختار احمد لودھرا، محمد شفیق طاہر، شیخ محمد سلیم سمیت اسلام آباد، کراچی، پشاور اور کوئٹہ سے بذریعہ ویڈیو لنک بانی ارکین نے شرکت کی۔ نائب ناظمین اعلیٰ و مرکزی عہدیداران نے بانی ممبران کو مرکزی سیکرٹریٹ میں خوش آمدید کہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top