میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلباء کے لئے جامع و منفرد اسلامی تربیتی کورسز آغاز

Islamic Training Course Matric Students Cosis Township

لاہور: میٹرک کے امتحانات سے فارغ ہونے والے طلباء کے لئے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز ٹاؤن شپ لاہور کی جانب سے ایک جامع و منفرد اسلامی تربیتی کورسز اور کلاسز کا آغاز 2 مئی 2026 سے کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد نوجوانوں کی دینی، اخلاقی اور تعلیمی بنیادوں کو مضبوط بنانا ہے۔

تین ہفتوں پر مشتمل تربیتی کورسز میں فہم القرآن (ترجمہ، تجوید اور روزمرہ مسائل کی عملی رہنمائی)، قرآنی اخلاقیات، بنیادی اسلامی عقائد، ضروری فقہی مسائل اور اسلامی آداب و معاشرت جیسے اہم موضوعات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے لئے ہم نصابی سرگرمیوں میں خطابت، قرأت، نعت خوانی، فکری نشستیں، بنیادی کمپیوٹر کورس، روحانی تربیت اور سپورٹس سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

شریعہ اسٹڈیز کے ساتھ ساتھ ایف ایس سی پروگرام کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں اس سال سے ایف ایس سی پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ کی باقاعدہ کلاسز شروع ہوں گی۔ یہ اقدام کامیاب طلبہ کے روشن تعلیمی مستقبل کو یقینی بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے، طلبہ کو معیاری رہائش، بہترین طعام، وسیع و محفوظ کیمپس، لائبریری، اسٹڈی ہال اور ماہر اساتذہ کی زیر نگرانی تعلیم جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انتظامیہ نے بتایا کہ ہاسٹل میں محدود نشستیں دستیاب ہیں، اس لیے داخلہ "پہلے آئیے، پہلے پائیے" کی بنیاد پر دیا جائے گا۔

دلچسپی رکھنے والے طلبہ داخلہ کے لیے ٹاؤن شپ مین بلیوارڈ نزد پنجاب یونیورسٹی سب کیمپس لاہور میں واقع ادارے سے رجوع کر سکتے ہیں یا دیے گئے فون نمبرز اور سوشل میڈیا کے ذریعے مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top