پروفیسر ڈاکٹر حسین محہ الدین قادری 12 مئی کو لاہور چیمبر میں اہم خطاب کرینگے

مورخہ: 03 مئی 2026ء

ملک بھر سے تاجر رہنما، صنعتکار اور کاروباری شخصیات تقریب میں شرکت کریں گی: چودھری محمد راشد

Dr Hussain Qadri Lahore Chamber Commerce Speech 2026

لاہور (3 مئی 2026) صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز منہاج یونیورسٹی لاہور اور ممتاز ماہرِ معاشیات پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 12 مئی 2026 بروز منگل سہ پہر 3 بجے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں اسلامی بینکاری اور موجودہ معاشی صورتحال کے موضوع پر اہم خطاب کریں گے۔ یہ اہم تقریب لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی خصوصی دعوت پر منعقد کی جا رہی ہے، جس میں تاجر رہنما، صنعتکار، بینکرز اور ماہرینِ معیشت کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

جنرل سیکرٹری عوامی تاجر اتحاد چوہدری محمد راشد نے اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں اسلامی بینکاری کے فروغ اور سود سے پاک نظامِ معیشت کی طرف پیش رفت ناگزیر ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی مالیاتی نظام معیشت کو استحکام دینے اور کاروباری طبقے کو پائیدار بنیادیں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری جیسے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ معاشیات کا خطاب تاجر برادری کے لیے نہایت اہم اور رہنمائی کا ذریعہ ثابت ہوگا۔ اس سیشن میں کاروباری طبقے کو درپیش چیلنجز، معاشی استحکام کے امکانات اور اسلامی معاشی نظام کے عملی اطلاق پر جامع گفتگو کی جائے گی۔ چوہدری محمد راشد کے مطابق ملک بھر سے نمایاں تاجر رہنما، صنعتکار اور کاروباری شخصیات اس اہم تقریب میں شرکت کریں گی، جس سے یہ سیشن ایک مؤثر اور نتیجہ خیز مکالمے کی شکل اختیار کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top