پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی نمازِ جمعہ کے بعد قائدین و کارکنان سے ملاقات

لاہور: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، اندرون و بیرون ملک سے تشریف لانے والے کارکنان، گوشۂ درود کے گوشہ نشینان اور اسٹاف ممبران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر کارکنان اور وابستگان نے پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے تنظیمی، دعوتی اور روحانی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی روابط، تنظیمی استحکام اور دینی خدمات کے فروغ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کارکنان کی خدمات اور وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا مشن دین اسلام کی حقیقی تعلیمات، محبت، امن اور روحانی اقدار کو عام کرنا ہے، اور اس مقصد کے حصول کیلئے کارکنان کا اخلاص اور عملی جدوجہد قابلِ قدر ہے۔






































تبصرہ