تصورِ خدا کی درست تفہیم نہ ہونے کے سبب آج کا نوجوان الحاد، دہریت اور لامذہبیت کی طرف جا رہا ہے: پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

مورخہ: 15 مئی 2026ء

Dr Hussain Mohi ud Din Qadri Addresses Rising Trend of Atheism

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع شیخ الاسلام میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عصرِ حاضر میں الحاد، دہریت اور لامذہبیت نوجوان نسل کے ایمان کے لئے ایک بڑا فکری چیلنج بن چکے ہیں، خصوصاً اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم نوجوان مختلف فلسفی، سائنس دان اور مصنفین کی تحریروں سے متاثر ہو کر دین، مذہب اور حتیٰ کہ اللہ رب العزت کے وجود کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ کسی شخص کا اپنے مخصوص شعبے میں ماہر ہونا اس بات کی دلیل نہیں کہ وہ الٰہیات اور روحانیت کے میدان میں بھی مستند رہنمائی فراہم کر سکتا ہے، اگر کوئی سائنس، فلسفہ یا ریاضی میں مہارت رکھتا ہے تو ضروری نہیں کہ وہ خدا، وحی اور مذہب کے معاملات میں بھی اتھارٹی ہو۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے معروف ملحد مصنفین اور دہریہ مفکرین کی سوانح عمری کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے افکار کے پیچھے بچپن کی محرومیاں، خاندانی ٹوٹ پھوٹ، سخت مذہبی ماحول، جذباتی فقدان اور نفسیاتی صدمات کارفرما تھے۔ بعض افراد نے مذہب کو صرف خوف، سزا اور جبر کی صورت میں دیکھا جبکہ کچھ مذہبی شخصیات کے رویوں اور استحصال کا شکار ہوئے، جس کے نتیجے میں انہوں نے مذہب اور خدا کے تصور سے نفرت اختیار کر لی، ایسے مصنفین کی تحریروں کو بغیر تحقیق کے قبول کرنا نوجوانوں کے لئے فکری گمراہی کا سبب بن رہا ہے۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ اسلام تحقیق، تدبّر اور اہلِ علم سے رہنمائی لینے کی تعلیم دیتا ہے۔ قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علم کا منبع یعنی Source Of Knowledge بہت احتیاط سے چنا کریں ہر کیونکہ علم متعلقہ شعبے میں ماہر سے حاصل کیا جاتا ہے لہٰذا دینی اور روحانی معاملات میں بھی مستند علمائے کرام اور اہلِ اللہ کی رہنمائی ضروری ہے اور اسلام میں تصوّرِ خدا محبت و شفقت، رحمت اور قربت پر قائم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کو خوف میں مبتلا کرنے کے بجائے امید، رحمت اور معافی کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ انسان سے اپنی قربت کو " شہ رگ سے بھی زیادہ قریب" قرار دیتا ہے۔ اسلام یتیموں، محروموں اور کمزور طبقات کے حقوق کی حفاظت کی تعلیم دیتا ہے تاکہ کوئی فرد محرومی کے باعث نفسیاتی مسائل کا شکار نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جدید سائنس بھی کائنات کی حیرت انگیز ترتیب، انسانی DNA کی پیچیدگی اور کائناتی نظم و ضبط کے ذریعے ایک عظیم خالق کے وجود کی نشاندہی کرتی ہے۔

انہوں نے نوجوانوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے موجودہ دور میں لوگ بالخصوص نوجوان نسل بغیر تحقیق کے ہر مشہور شخصیت کی بات کو درست سمجھ کر اس کی پیروی کرنا شروع کردیتی ہے، حالانکہ مقبولیت ہمیشہ حق کی دلیل نہیں ہوتی۔ نوجوان اپنے ایمان، دینی اقدار اور اسلامی تعلیمات کو مضبوطی سے تھامے رکھیں، قرآن و سنت کا گہرائی سے مطالعہ کریں اور ہر فکری نظریے کو تحقیق اور بصیرت کے ساتھ پرکھیں۔

جمعۃ المبارک کے اجتماع میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین، اندرون و بیرون ملک سے تشریف لائے تحریک منہاج القران کے کارکنان و وابستگان اور عامّۃ الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر مملکت خداداد پاکستان اور اُمت مسلمہ کی سلامتی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top