پروفیسر ڈاکٹر حسن قادری کا تاجر رہنما بابر اکبر بٹ کے بھائی سہیل اکبر بٹ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت
عوامی تاجر اتحاد کےاجلاس میں سہیل اکبر بٹ (مرحوم) کے لئے مغفرت اور بلندی درجات کی دعا
لاہور (20جون 2026) چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے معروف تاجر رہنما، ممتاز صنعت کار، صدر آل پاکستان سمال ٹریڈرز بابر اکبر بٹ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے بڑے بھائی، سہیل اکبر بٹ (مرحوم )کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے (مرحوم) کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ سہیل اکبر بٹ (مرحوم)کو اپنی جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب کرے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان، بالخصوص بابر اکبر بٹ اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
دریں اثناء عوامی تاجر اتحاد کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں عوامی تاجر اتحاد کے عہدیداران، تاجر برادری کے نمائندگان، صنعت کاروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میںسہیل اکبر بٹ (مرحوم ) کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی وفات کو تاجر برادری کے لیے ایک بڑا نقصان قرار دیا گیا۔ اجلاس کے شرکاء نے (مرحوم) کے درجات کی بلندی، مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق نے کہا کہ سہیل اکبر بٹ ( مرحوم) ایک خوش اخلاق، ملنسار اور خدمتِ خلق کا جذبہ رکھنے والی شخصیت تھے جن کی سماجی اور کاروباری خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اجلاس میں رانا محمد شکیل، جنرل سیکرٹری عوامی تاجر اتحاد محمد راشد چوہدری، جنید وارثی، شہزاد خان، ثاقب بھٹی، شبیر احمد سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں(مرحوم) کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا بھی کی گئی۔


















تبصرہ