غلام مرتضیٰ شاذلی کی نمازِ جنازہ ادا، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہارِ تعزیت

مورخہ: 20 جون 2026ء

غلام مرتضیٰ شاذلی کی نمازِ جنازہ ادا، شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہارِ تعزیت

لاہور (20 جون 2026) — پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات غلام علی خان کے بڑے بھائی، معروف صوفی شخصیت صوفی غلام مرتضیٰ شاذلی کی نمازِ جنازہ گزشتہ روز ادا کر دی گئی۔ مرحوم کی رحلت پر سیاسی، سماجی اور مذہبی حلقوں کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا۔

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے غلام علی خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شیخ الاسلام نے (مرحوم) کے لیے مغفرت، بلندیٔ درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام جبکہ سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

دریں اثناء پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور ، نور اللہ صدیقی، عبد الحفیظ چوہدری نے بھی غلام علی خان سے تعزیت کرتے ہوئے (مرحوم) کی بخشش و مغفرت اور اہلِ خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر بیرسٹر ظفر اللہ خان اور ممتاز نقیب صاحبزادہ عالمگیر قادری نے بھی غلام علی خان سے ملاقات و رابطہ کرکے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصالِ ثواب، مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

رہنمائوں نےتعزیتی پیغامات میں (مرحوم) صوفی غلام مرتضیٰ شاذلی کی دینی وابستگی، حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کے جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی رحلت ایک نیک اور باکردار شخصیت کے بچھڑ جانے کا سانحہ ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top