فیصل آباد: منہاج القرآن علماء کونسل کے زیرِ اہتمام مفتیِ اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دینی، علمی اور فقہی خدمات پر تعزیتی ریفرنس

مورخہ: 24 جون 2026ء

Mufti Abdul Qayyum Khan Hazravi Condolence Reference Faisalabad 2026

فیصل آباد: مفتی اعظم منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ القرآن والحدیث والفقہ مفتی عبد القیوم خان ہزاروی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی دینی، علمی اور فقہی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے دارالعلوم نوریہ رضویہ اور منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام دعائیہ تقریب اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد بغدادی جامع مسجد گلبرگ اے فیصل آباد میں کیا گیا۔

علّامہ پروفیسر اختر حسین اسد القادری، پروفیسر ڈاکٹر محمّد عارف صدیقی، پروفیسر اختر ضیاء، پروفیسر محمّد قاسم عباسی، مولانا شفقت علی حیدری، علّامہ عزیز الحسن اعوان اور مولانا فضل عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اپنے عہد کی ایک ممتاز علمی و فقہی شخصیت تھے جنہوں نے زندگی بھر دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت، درس و تدریس اور عوام کی شرعی رہنمائی میں نمایاں کردار ادا کیا۔ آپ کے شاگردوں اور رفقاء نے اپنی گفتگو میں آپ کی سوانحِ حیات، علمی مقام و مرتبہ، تربیتی اسلوب، فقہی بصیرت اور شخصیت کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے آپ کی علمی تصانیف خصوصاً ترجمۂ قرآن نور العرفان، منہاج الفتاویٰ اور دیگر کتب پر سیر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آپ کے منفرد، تحقیقی اور مدلل طرزِ تحریر کو سراہا۔ اس موقع پر آپ کی حاضر دماغی، بذلہ سنجی، خوش اخلاقی اور ہر دلعزیزی کا بھی خصوصی ذکر کیا گیا۔ مفتی صاحب رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ ہر شخص کو اپنی شفقت، محبت اور خلوص سے نوازتے تھے، جو آپ کی شخصیت کا نمایاں وصف تھا۔

تعزیتی ریفرنس میں صدر منہاج القرآن علماء کونسل فیصل آباد ڈویژن و مہتمم دارالعلوم نوریہ رضویہ فیصل آباد، حضرت علامہ سید شفاعت رسول شاہ قادری، حضرت صاحبزادہ پیر سید حمایت رسول شاہ قادری، الحاج محمد امین القادری سرپرست تحریک منہاج القرآن فیصل آباد سمیت علمائے کرام، دارالعلوم نوریہ رضویہ کے طلباء، کارکنان اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختتام پر فاتحہ خوانی کی گئی اور استاذ العلماء مفتی شہباز علی قادری دامت برکاتہم العالیہ نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top