ظفر اقبال چودھری کو ممبر بورڈ آف گورنرز OPF منتخب ہونے پر مبارکباد

(ایم ایس پاکستانی)

منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن سعودی عرب کے صدر ظفر اقبال چوھدری سعودی عرب میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز منتخب ہوئے ہیں۔ انہیں یہ عہدہ حکومت پاکستان نے دیا ہے۔ ان کے اس اعزاز پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین نے خصوصی مبارکباد دی ہے۔

ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیرون ممالک پاکستان کا ہر شہری ملکی سفیر کی حثیت رکھتا ہے۔ ظفر اقبال چوھدری کی اس عہدہ کے لیے تقرری خوش آئند ہے۔ وہ بیرون سودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کو نہ صرف بہتر انداز میں حل کرنے میں ان کی مدد کریں گے بلکہ وہ ملک کا وقار مزید بلند کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top