مینارۃ السلام بیسمنٹ کی چھت کا کام اختتامی مراحل میں داخل

(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت "مینارۃ السلام" کی بیسمنٹ کا کام اختتامی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ اس کے لیے ابتدائی طور پر مینارۃ السلام کے ایک حصے میں بننے والی بیسمنٹ کی چھت پر سریے سے بھاری لینٹر ڈالا گیا ہے جن کے اوپر فرش بچھایا گیا ہے۔ اب تک اس بیسمنٹ کی چھت پر دس سے زائد بڑے بڑے پلرز اور بیمز بنائے گئے ہیں اور ان کے اوپر ہرش بھی مکمل کر دیا گیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے مغربی حصے کی طرف مینارۃ السلام کی بیسمنٹ میں صرف چار بیمز کی تعمیر باقی ہیں۔

عمارت پر فرش کا جو حصہ بنایا گیا ہے اس کو پانی سے تر رکھا جا رہا ہے۔ اس کے بعد مینارۃ السلام کے بیسمنٹ کا یہ حصہ ایک تالاب کا منظر پیش کر رہا ہے۔ اس تعمیراتی کام کے چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ بیسمنٹ کی اس چھت پر پانی دس دن کی مقررہ مدت تک مسلسل دیا جائے گا۔ اس کے بعد اس کو دھوپ سے مزید خشک کیا جائے گا تاہم موجودہ موسم اور بارشوں سے پانی کی ترائی کا سلسلہ طویل بھی ہو سکتا ہے جو عمارت کے لیے نقصان دہ نہیں ہے۔

اس عمارت کی تعمیر کے ساتھ گوشہ درود کے مینار "مینارۃ السلام" کی جگہ پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ سطح زمین سے 65 فٹ بلند مینارۃ السلام کی جگہ پر کھدائی کے بعد زیر زمین سیمنٹ کی بھاری تہہ سے بنیادی فرش بچھا دیا گیا ہے۔ اس کے اوپر مینارۃ السلام کی عمارت کی تعمیر باقاعدہ طور پر شروع کی جائے گی۔ اس جگہ پر معماروں اور مزدورں کی ایک الگ ٹیم دن رات تیزی سے یہ منصوبہ مکمل کر رہی ہے۔ اس سارے کام کی نگرانی بھی ماہر انجینئرز کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین اس کام کی گاہے بہ گاہے خود نگرانی کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ رمضان المبارک میں مینارۃ السلام کی جگہ پر دیواروں کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top