شہر اعتکاف میں معتکفین پہچنا شروع ہو گئے۔

(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف تزکیہء نفس، فہم دین، اصلاح احوال، توبہ اور آنسوؤں کی بستی میں 20 رمضان المبارک کو دنیا بھر سے ہزاروں فرزندان اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ اعتکاف بیٹھیں گے۔ اس سلسلے میں ٹاون شپ بغداد ٹاؤن جامع المنہاج میں معتکفین پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر سے ہزاروں معتکف 20 رمضان المبارک کی شام سے پہلے جامع المنہاج پہنچ جائیں گے۔ تحریک منہاج القرآن نے امسال اعتکاف کا وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ مرکزی اعتکاف گاہ کو جامع المنہاج کے علاوہ متصلہ گراؤنڈ تک پھیلا دیا گیا ہے۔ اس مرتبہ اعتکاہ میں معتکفین کی اقامت گاہ کو مختلف بلاکس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ہر عمر کے افراد اور خاص طور پر معمر افراد کے لیے الگ سے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سربراہ اعتکاف شیخ زاہد فیاض نے اعتکاف گاہ کے تمام انتظامات کا حتمی جائزہ لینے کے بعد انتظامی کمیٹیوں کو باقاعدہ چارج دے دیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی اعتکاف کو مانیٹر کرنے کے لیے پچاس سے زائد مختلف انتظامی کمیٹیوں نے اپنی ذمہ درایاں سنھال لی ہیں۔ دس روزہ مسنون اعتکاف کے دوران دیگر معمولات کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی ایمان افروز خطابات سنیں گے۔ اس کے علاوہ ستائیسیویں شب کا عالمی روحانی اجتماع کیو ٹی وی پر براہ راست پیش کیا جائے گا۔ شہر اعتکاف کے مختلف حصوں کو پنڈال سے سجایا گیا ہے۔ جامع المنہاج کے ساتھ گراؤنڈ میں اعتکاف گاہ کو واٹر پروف کورز سے بنایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ موسم کے اثرات سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top