منہاج القرآن اٹلی کے زیراہتمام ماہ رمضان اور عید کی تقریبات
رپورٹ : شکیل احمد ناظم (نشرو اشاعت اٹلی)منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام اٹلی کے تمام شہروں میں نماز تراویح اور عیدالفطر انتہائی عقیدت و احترام سے پڑھائی گئیں۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر مجلس شوریٰ محمد علی بھاگت اور صدر منہاج القرآن بریشیا دلدار احمد کی کوششوں سے ملک محمد اسماعیل اعوان مرکزی نائب ناظم ممبر شپ نارتھ اٹلی کی خدمات حاصل کی گئیں۔ حافظ اسماعیل رمضان شریف سے ایک روز قبل میلان سے ایزیو تشریف لائے تو تحریک منہاج القرآن کے مقامی احباب نے انہیں خوش آمدید کہا۔ محمد حفیظ درانی نے اپنی رہائش گاہ پر میزبانی کا فریضہ سرانجام دیا۔
حافظ اسماعیل نے رمضان المبارک میں نماز تراویح پڑھانے کے بعد درس قرآن اور درس حدیث کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔ اس دوران ہر اتوار کو بڑی عظیم الشان روحانی محافل اور افطار پارٹیاں بھی دی گئیں۔ افطار پارٹیوں کی میزبانی شوکت علی مغل، اسرار احمد مغل، محمد طیب مغل، افتخار احمد، محمد حفیظ درانی، حاجی عبدالحمید کیانی، جہانگیر احمد بٹ اور عماد علی اور ملک محمد طارق نے اپنی اپنی رہائش گاہوں پر کی۔ ان مواقع پر محافل نعت بھی منعقد ہوئیں جہاں نعت خواں حضرات نے بارگاہ سرور کونین(ص) میں گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ ان محافل میں علامہ حافظ اسماعیل اعوان نے اپنے مخصوص انداز میں محبت خدا اور عشق مصطفی (ص) کی فضیلت کو بیان کیا۔
نماز عیدالفطر کے لئے ایک بہت بڑا ہال کرائے پر حاصل کیا گیا۔ جہاں پر ایزیو شہر اور قرب و جوار سے سینکڑوں کی تعداد میں فرزندان اسلام نماز عید ادا کرنے آئے ۔ ملک اسماعیل اعوان نے عید کی نماز پڑھائی اور آخر میں خصوصی دعا کرائی۔ رمضان المبارک میں خوبصورت روحانی محافل کے انعقاد میں ایزیو شہر کی ہر دلعزیز شخصیت محمد شعبان بٹ، عبدالقادر، شوکت علی مغل، محمد شفیق، محمد حفیظ درانی اور عدیل سلیم کی خدمات لائق صد تحسین ہیں۔ ان کے علاوہ جہانگیر احمد بٹ، شفاعت علی، ظہیر اختر، تنویر احمد، اسرار احمد، صداقت حسین، نوید عزیز، طیب محمود، محمد شاہد مغل، محمد زاہد مغل، ضیافت حسین، محمد افتخار، جاوید بٹ، عبدالرحیم، عماد علی، ملک طارق، میاں ندیم، ناصر بٹ اور حاجی حمید کیانی نے بھی دن رات محنت سے کام کر کے پروگرام کو کامیاب انداز میں منعقد کروانے میں اہم کردار کیا۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی طرف سے نماز عید الفطر کے بعد تمام اٹلی میں مقیم تمام پاکستانیوں اور اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے مرکزی عہدیدران عید الفطر کے اجتماع میں شرکاء لوگوں سے گلے بھی ملے ۔ عید الفطر کی نماز کے بعد اختتامی دعا کی گئی جس میں عالم اسلام اور ملک پاکستان کی سربلندی و سلامتی کی خصوصی دعایئں بھی کی گیئں۔
مورخہ 30 ستمبر کو صوہی محمدافضل کی رہائش گاہ میلان سٹی میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا انعقاد ہوا۔ جس کی صدارت صوفی عمر حیات مانگٹ نے کی۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے دیرینہ رفیق سید غلام مصطفی شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ یہ محفل خصوصی طور پر ملک غلام مصطفی اعوان مرکزی ناظم دعوت و تربیت نارتھ اٹلی کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی گئی۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت ملک محمد اکرم اعوان نے حاصل کی جبکہ آزاد احمد بٹ، صوفی محمد افضل، ملک غلام مصطفی اعوان اور ملک محمد اکرم اعوان نے حاصل کی۔ اس موقع پر راجہ شاہد، راجہ محمد اظہر، راجہ غضنفر علی، ماسٹر وحید سلطان، ماسٹر طارق اور ملک اعجاز یوسف اعوان نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ثناء خوانی کی۔ اس محفل کے اختتام پر افطاری کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
تبصرہ