فرید ملت سیمینار

رپورٹ : محمد حسین آزاد الازہری

مورخہ 29 اکتوبر 2007ء بروز پیر 11 بجے دن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم والد گرامی فرید ملت حضرت علامہ ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کی یاد میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام عظیم الشان ’’فرید ملت سیمینار‘‘ مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک حضرت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن خان درانی نے فرمائی جبکہ جگر گوشہ حضور شیخ الاسلام حضرت صاحبزادہ حسین محی الدین قادری مہمان خصوصی تھے۔

تلاوت آیات ربانی کی سعادت محترم قاری اللہ بخش نقشبندی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت محترم سرور صدیق نے حاصل کی جبکہ منقبت بحضور قدوۃ الاولیاء محترم محمد شکیل طاہر نے پیش کی۔ مقررین میں خصوصی خطاب مناظر اسلام خطیب پاکستان حضرت علامہ مفتی عبدالتواب صدیقی (شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور) نے فرمایا جبکہ دیگر مقررین میں مرکزی نائب امیر تحریک حضرت پیر سید خلیل الرحمن چشتی (زیب سجادہ آستانہ عالیہ چشتیہ آباد شریف کامونکی)، چیئرمین تحریک اخوت اسلامی علامہ عنائت علی شاکر، علامہ عبدالحق ظفر چشتی (چیف ایڈیٹر ماہنامہ نورالعرفان)، علامہ حافظ امام بخش اختر سیالوی (صدر علماء کونسل سمن آباد ٹاؤن لاہور)، علامہ سید علی غضنفر کراروی (سیکرٹری جنرل تحریک علماء پاکستان) اور علامہ سید فرحت حسین شاہ (مرکزی ناظم علماء کونسل) شامل تھے۔

نقابت کے فرائض راقم الحروف نے انجام دیئے۔ معزز مہمانان گرامی میں ناظم اعلیٰ تحریک محترم ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ تحریک محترم شیخ زاہد فیاض، شیخ الحدیث حضرت علامہ محمد معراج الاسلام، انچارج ایم فل پروگرام منہاج یونیورسٹی محترم ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد، امیر تحریک پنجاب محترم احمد نواز انجم اور صدر منہاج القرآن علماء کونسل پنجاب علامہ الحاج امداد اللہ خان قادری، ناظم علماء کونسل پنجاب علامہ میر محمد آصف اکبر، ناظم دفتر علماء کونسل علامہ محمد عثمان سیالوی، نائب صدر علماء کونسل لاہور علامہ محمد اصغر صدیقی اور ناظم علماء کونسل لاہور علامہ محمد ممتاز حسین صدیقی شامل تھے۔

آخر میں اختتامی خطاب سیمینار کے مہمان خصوصی ہرزند ارجمند حضور شیخ الاسلام محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری نے فرمایا اور حضرت فرید ملت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات اور تعلیمات پر روشنی ڈالی۔ ان کی زندگی کو ہمارے لئے مشعل راہ اور تحریک پر بہت بڑا احسان اور کرم قرار دیا۔ آخر میں صدر مجلس حضرت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی صاحب نے خصوصی دعا فرمائی جس کے بعد شرکاء محفل کو ظہرانہ دیا گیا۔ مہمانان گرامی اور جید علماء کرام کی قائد محترم کے دفتر میں محترم صاحبزادہ حسین محی الدین قادری کے ساتھ بعد از نماز ظہر خصوصی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علماء کرام کو قائد محترم کی کتب المنہاج السوی اور کتاب المناقب تحفۃً پیش کیں۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

اس سے متعلقہ فوٹو البم ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top