منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) میں لیلۃ القدر کا اجتماع

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شب قدر مذہبی جوش وجذبہ اور عقیدت سے منائی گئی۔ لیلۃ القدر کے موقع پر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کارپی میں لیلۃ القدر کے خصوصی روحانی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ نماز تراویح کے بعد اس پروگرام کا آغاز تلاوت ونعت سے ہوا۔

حافظ عبدالجبار کو رمضان المبارک میں تروایح کے دوران قرآن پاک سنانے پر صدر منہاج القرآن کارپی محمد اشرف بٹ نے خصوصی انعام سے نوازا۔ علامہ غلام مصطفی مشہدی نے شب قدر کے حوالے سے خصوصی خطاب کیا۔ اس کے بعد علامہ غلام مصطفی مشہدی نے نماز صلوٰۃ التسبیح کی امامت کروائی اور نماز تسبیح کے بعد ذکر بھی کیا گیا۔ اس کے بعد خصوصی دعا کروائی گئی جس میں لوگوں نے رو رو کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگی۔ اس بابرکت محفل میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی تمام حاضرین کو آخر میں معظم رضا، شوکت علی اور محمد طارق کی جانب سے گرم چائے اور مٹھائی پیش کی گئی تمام افراد نے رات بھر شب بیداری کرکے اللہ تعالیٰ کی رحمتوں کی برسات سے اپنی جھولیاں بھریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top