ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے خصوصی ہدایات

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بلوچستان میں آنے والے زلزلہ کے دوران بھاری جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن متاثرین کی بھرپور مدد کرےگی۔ انہوں نے کینیڈا سے ٹیلیفونک پیغام میں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کو ہدایات دیں کہ متاثرین کی مدد کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کیا جائے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ کشمیر اور سرحد میں آنے والے پاکستان کی تاریخ کے بدترین زلزلہ کےدوران بھی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے کروڑوں روپے کی رقم زلزلہ زدگان کی بحالی پر خرچ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مصیبت میں پھنسے بلوچی بھائیوں کی بحالی کے لئے MWF حسب سابق اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top