رپورٹ : میٹنگ کوآرڈینیٹرز حلقہ درود

مؤرخہ 31 اکتوبر 2008 ء بروز جمعۃ المبارک تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کانفرنس ہال میں ضلعی کوآرڈینیٹرز برائے حلقہ ہائے درود کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مرکز کی نمائندگی شیخ زاہد فیاض صاحب (نائب ناظم اعلٰی) نے کی جبکہ اجلاس کی صدارت محترم الحاج محمد سلیم قادری صاحب نے کی۔

اجلاس میں نئے حلقہ ہائے درود کے قیام کے ساتھ ساتھ موجودہ حلقہ ہائے دورد کی رجسٹریشن نیز حلقہ ہائے دورد کی غرض و غایت بارے میاں عبدالقادر قادری نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں تنظیمی سیٹ اپ اور ضلعی، تحصیلی اور یونین کونسلوں کی سطح پر حلقہ جات کے قیام اور فالو اپ پر حاجی ولایت قیصر نے سیرحاصل روشنی ڈالی۔

شرکائے اجلاس کو ماہانہ بنیاد پر اہداف دیئے گئے، جن میں تحصیل کی سطح پر کوآرڈینیٹرز کا تقرر، موجودہ حلقہ جات کی پڑتال اور مرکز پر اندراج نیز سابقہ گوشہ نشینوں کو متعلقہ تحصیل / یونین کونسل میں ذمہ داری تفویض کرنا شامل تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top