مینارۃ السلام کی بنیادوں میں مٹی کی بھرائی

(ایم ایس پاکستانی)

تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی عمارت مینارۃ السلام کی بنیادوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس سلسلے میں مینارۃ السلام کے گنبد کی کھدائی کے بعد اس کی بنیادوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے۔ گنبد کی ان بنیادوں کو 14 فٹ گہرا کھودنے کے بعد اس میں سریوں، بجری اور سیمنٹ کے ہیوی تعمیری میڑیل سے کام مکمل کیا گیا۔ ان دنوں گنبد کی بنیادوں کی بھرائی کا کام شروع ہے۔ 14 فٹ گہری بنیادوں میں سے تقریبا 10 فٹ حصے کو مٹی سے بھر دیا گیا ہے۔ مٹی سے بھرائی کا یہ کام نہایت احتیاط سے کیا جا رہا ہے۔ مینارۃ السلام کے گنبد کی بنیادوں میں چکنی مٹی کے ساتھ بھرائی کی جارہی ہے۔ مینارۃ السلام کے گنبد والی جگہ پر مٹی کے بڑے ڈھیر سے بھی بنیادوں کی بھرائی کے لیے مٹی استعمال کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ گنبد کی بنیادوں میں مٹی ڈالنے کے بعد اس کو ایک رولر مشین کے ذریعے پریس کیا جا رہا ہے۔ بجلی پر چلنے والی یہ مشین بھرائی کے اس کام کے لیے خاص طور پر منگوائی گئی ہے۔ اس سے رول ہونے والی مٹی سے بنیادوں کا کام دیرپا اور نا قابل نقصان رہتا ہے۔ اس کے ساتھ بھرائی کے اس کام کو زلزلہ پروہ بلڈنگ پلان کے مطابق مکمل کیا جا رہا ہے۔

مینارۃ السلام کے گنبد کے ساتھ مغربی جانب مٹی کے بڑے ڈھیر کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کام کو گدھوں کے ذریعے مکمل کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مینارۃ السلام کے بعض اہم حصوں کی تعمیر کے لیے تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کی توڑی گئی دیوار کو بھی تعمیر کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ مینارۃ السلام کے تعمیری کام میں سہولت اور آسانی کے لیے مرکزی سیکرٹریٹ کے مرکزی داخلی دروازے کے دائیں بائیں اور مشرقی و مغربی سمت مختلف حصوں سے دیوار کو عارضی طور پر توڑ دیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مینارۃ السلام کے گنبد کے مشرقی حصے والی مکمل دیوار کو گرا دیا گیا تھا جو ابھی تک ویسے ہی ہے۔ اس حصہ کے علاوہ مختلف چار مقامات پر توڑی ہوئی دیواروں کو دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔

مرکزی سیکرٹریٹ کے سامنے داخلی دروازے کے لیے استعمال ہونے والی سٹرک کو ہر قسم کی ٹریفک اور آمد و رفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ قبل ازیں یہاں تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والا میٹریل پڑا تھا۔ اب اس جگہ کو صاف کر کے دوبارہ راستہ بنا دیا گیا ہے۔ دریں اثناء گوشہ درود کی عمارت کے ہال میں لینڑ ڈالنے کے بعد ترائی کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ عمارت کے لینٹر کے بعد چھت کو اب خشک رکھا جا رہا ہے جبکہ پہلے اس پر ترائی کے لیے پانی کھڑا کیا گیا تھا۔ ان دنوں گوشہ دورد کے اس ہال کا اندرونی کام بھی کیا جا رہا ہے۔ اس کام کے لیے استعمال ہونے والے لکڑی کے بڑے بڑے پلر بھی تہہ خانے میں ہیں۔ اس ہال کی چھت پر تعمیراتی کام کی غرض سے قائم خیمہ کو مرکزی دروازے کی دائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس خیمے میں تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والے اوزار رکھے گئے ہیں۔

گوشہ دورد کا یہ تعمیری کام ماہرین تعمیرات کی تیزی سے مکمل کر رہے ہیں۔ ان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ تعمیراتی کام کی خود نگرانی بھی کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ مینارۃ السلام کی بنیادوں کی بھرائی آئندہ چند دنوں میں مکل ہو جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top