خواتین پر مظالم کے خلاف آج لاہور پریس کلب کے باہر سینکڑوں خواتین مظاہرہ کریں گی۔

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر آج (جمعہ) سہ پہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس پرامن مظاہرے میں حکومت اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا جائے گا کہ حوا کی بیٹی پر جاری زیادتوں کا نوٹس لیا جائے، فوری طور پر قانون سازی کر کے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور وڈیرہ شاہی کلچر کے گھناؤنے پن کو ختم کیا جائے، جہاں عورت کو جانوروں سے بھی کم تر مخلوق سمجھا جاتا ہے۔ احتجاجی مظاہرے میں عورت کے خلاف انسانیت دشمن رسومات کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا، جس کے باعث عورت کی عزت محفوظ ہے نہ اس کی جان۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top