کالج آف شریعہ میں بزم اور منہاج سپورٹس کی تقریب حلف برداری

(ایم ایس پاکستانی)

کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز منہاج یونیورسٹی میں ’’بزم منہاج‘‘ اور ’’منہاج سپورٹس‘‘ سیشن 08-2007ء کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری مورخہ 28 نومبر کو ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل کالج آف شر یعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ بزم منہاج کے نومنتخب نمائندوں میں خرم شہزاد (صدر)، وقاص یونس (نائب صدر)، نصیر الدین چشتی (جنرل سیکرٹری)، عرفان جاوید (پریس سیکرٹری)، محمد علی فیصل (فنانس سیکرٹری)، جہانگیر شکور (جوائنٹ سیکرٹری) شامل ہیں۔ منہاج سپورٹس کے عہدیداروں میں محمد عابد طاہری (صدر)، مدثر علی ساجد (نائب صدر)، عاصم الیاس (جنرل سیکرٹری)، شبیر احمد (پریس سیکرٹری)، شعیب اسرائیل (فنانس سیکرٹری) اور اویس احمد (جوائنٹ سیکرٹری) شامل تھے۔ بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے تمام عہدیداروں نے حلف برداری کی اس تقریب میں شرکت کی اور حلف اٹھایا۔ تقریب حلف برداری میں مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر چشتی (چیف الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، پروفیسر عبدالقدوس درانی (ڈپٹی الیکشن کمشنر منہاج یونیورسٹی)، میاں محمد عباس نقشبندی (کوآرڈینیٹر)، رانا محمد اکرم قادری (نگران بزم منہاج) اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے۔

حلف بردرای کی اس تقریب میں بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے تمام عہدیداروں نے طلباء کی فلاح و بہبود کے لیے محنت اور خلوص نیت سے کام کرنے کا عزم کیا۔ بعدازاں پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور اساتذہ کرام نے تمام نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کالج آف شریعہ میں سال 08-2007 کے لیے طلباء کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج اور منہاج سپورٹس کے سالانہ الیکشن ہوئے جن میں طلباء نے بیلٹ پیپر ووٹنگ کے ذریعے اپنے منتخب نمائندوں کا اتنخاب کیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top