منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی تقریب 16 دسمبر 2008ء کو منعقد ہوئی۔  جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود اور امیر پنجاب احمد نواز انجم، پیر سید عظمت علی شاہ بخاری، میاں مقصود احمد، شیخ ارشد، چوہدری محمد یعقوب، میاں منور حسین ڈوگر، الحارج رائے اعجاز احمد خان اور چوہدری سرور حسین مہمان خصوصی تھے۔ اس کے علاوہ علاقہ کی دیگر اہم شخصیات بھی معزز مہمانوں میں شامل تھیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے ہونے والی اس تقریب میں 9 مسلم اور 1 مسیحی غریب گھرانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادی شامل تھی۔
یہ تقریب گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول (بوائز) خانقاہ ڈوگراں ضلع ننکانہ صاحب میں منعقد ہوئی۔

تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے ہوا۔ دولہوں اور دلہنوں کو سٹیج کے دائیں اور بائیں طرف بنائے گئے سٹیج پر بٹھایا گیا۔ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام جوڑوں کا باری باری نکاح بھی پڑھایا گیا۔ رسم نکاح کے بعد پروقار تقریب کا آغاز تلاوت مبارکہ سے ہوا۔ اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی گئی۔

تقریب میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غریب و نادار گھرانوں کی بچیوں کی اجتماعی شادیاں کا طرہ امتیاز بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلاامتیاز رنگ ونسل اور جنس ومذہب خدمت انسانیت میں مصروف عمل ہے۔

امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تعلیم، صحت اور فلاح عام کے لیے سرگرم عمل ہے۔ 614 تعلیمی ادارے، فری ڈسپنسریز، میڈیکل کیمپ، غرباء کی مالی امداد، یتیم اور بے سہارا بچوں کے ادارہ آغوش جیسے کئی منصوبہ جات پر کام ہو رہا ہے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے دولہا دلہن میں برائیڈل گفٹ تقسیم کیے گئے۔

رپورٹ : افتخار شاہ بخاری۔ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top