منہاج فری ایمبولینس سروس گجرات کا افتتاح
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام گجرات میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود مہمان خصوصی تھے۔ افتتاحی تقریب میں فیتہ کاٹنے کے بعد ڈائریکٹر ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک کے 24 شہروں میں فری ایمبولینس سروس فراہم کر رہی ہے۔ یہ سروس ہر وقت غریب و نادار مریضوں کی خدمت کے علاوہ کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ہر وقت فون کال پر دستیاب ہوتی ہے۔ اس منصوبہ پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔
ڈاکٹر شاہد محمود نے کہا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تمام انسانوں کے اندر جذبہ ہمدردی کو فروغ دے رہی ہے تاکہ معاشرے میں باہمی محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو۔ اس موقع پر امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے کہا کہ ہمارا مشن استقامت و تجدید احیائے دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری تمام طبقات کے ساتھ مل کر معاشرے کوایک حقیقی فلاحی معاشرہ بنانا چاہتے ہیں۔
رپورٹ : افتخار شاہ بخاری۔ سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن
تبصرہ