منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد کی کرسمس پروگرام میں شرکت

انٹرنیشنل گوسپل مشن کے ڈائریکٹر پادری ڈاکٹر مرقس فدا کی دعوت پر کرسمس کے پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سہ رکنی وفد پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام جی ایم ملک، ناظم حلقہ درود میاں عبدالقادر قادری اور میاں غلام مرتضیٰ مرتضائی نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں صاحبزادہ نفیس الحسن چیئرمین صوفی کونسل، ڈاکٹر صفدر چاند اور جاوید اکبر کے علاوہ مختلف مذاہب کے سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت کی۔

تقریب میں مختلف مذاہیب کے رہنماؤں نے باہمی راواداری بین المذاہیب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر جی ایم ملک تمام مسیحی بھائیوں بہنوں کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی اور پادری فرانسس کو شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ امن تمام مذاہب کا مشترکہ پیغام ہے کوئی مذہب انتہاپسندی دہشت گردی اور تشدد اور نفرت کی تعلیم نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری پوری دنیا میں امن کی داعی ہیں اور شیخ الاسلام پوری دنیا میں رواداری اور محبت کا پیغام پھیلا رہے ہیں۔

اس موقع پر صاحبزادہ نفیس الحسن سے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی امن کے لئے خدمات کو سراہا۔ ڈاکٹر مرقس فدا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام پچھلے دس (10) سال سے کرسمس کے موقع پر اپنے سیکرٹریٹ میں باقاعدگی سے پروگرام منعقد کرواتے ہیں جِس سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امن کے لئے
شیخ الاسلام کی خدمات قابلِ تحسین ہیں۔ پروگرام کے آخر میں پاکستان کے استحقام کیلئے دُعابھی کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top