بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی : ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

گیس کے نرخ بڑھنے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا
توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت شارٹ اور لانگ ٹرم پالیسی کا اعلان کرے۔

تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ بد ترین غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ ملک کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ صنعتیں بند اور بے روزگاری بڑھ رہی ہے۔ حکومت بجلی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے۔ سردیوں میں 20، 22گھنٹے لوڈشیڈنگ کا مطلب ہے کہ گرمیوں میں بجلی بالکل نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے کیلئے گیس کے نرخ بھی بڑھائے دیے گئے ہیں جو درست فیصلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد اچانک پھر لوڈشیڈنگ کے شروع کیے جانے سے عوام کے ذہنوں میں سوال اٹھ رہے ہیں کہ واقعی بجلی کم ہے یا اس لوڈشیڈنگ کی وجہ کچھ اور ہے۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت لانگ اور شارٹ ٹرم پالیسی کا فوری اعلان کرے اور پٹرول کی قیمتوں کو مزید کم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے نرخ عوام کی پہنچ سے باہر ہیں ان کو بڑھانے کی بجائے کم کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کرے اور اس کی مد میں سبسڈی دینے کا اعلان کرے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top