واقعہ کربلا ظلم و بربریت کے آگے صبر و ہمت سے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے : بلال مصطفوی
آج دنیا میں ہر طرف امت مسلمہ پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں۔ خطہ ارض انسانیت کے خون سے سرخ ہوچکا ہے۔ انسانی اقدار کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ وقت کے یزید ظلم و ستم کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ان کڑے حالات میں ملت اسلامیہ کو فکر و ہمت اور صبر کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ واقعہ کربلا سے ثابت ہے کہ دنیا میں ہمیشہ حق اور سچ ہی کی فتح ہوئی ہے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی نے کہا کہ حضرت امام عالی مقام علیہ السلام نے عظیم قربانی سے انسانیت کوجو درس دیا یہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور یہ ان کا دین اسلام اور انسانیت پر عظیم احسان ہے۔ انہوں نے کہا کہ UN ،OIC اور بڑی طاقتیں اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم ہوسکے اور معصوم لوگوں پر ظلم کا سلسلہ بند ہوسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کیا۔
تبصرہ