منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام مجلس شہدائے کربلا کا انعقاد
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام آریزو شہر میں جامع مسجد منہاج القرآن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے خصوصی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ اس مجلس میں صدر مجلس شوریٰ MQI اٹلی محمد علی بھاگت، مرکزی تنظیم کے صدر منشاد احمد گوندل اور نائب صدر حاجی اعجاز احمد اور ناظم سمیع اللہ وڑائچ اور سابق ناظم جاوید اقبال کے علاوہ نصیب احمد، نصیر احمد (کومو) اور امتیاز احمد (کارپی)نے شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ اٹلی کی قائمقام نائب صدر اشفاق بیگم اور ناظمہ مالیات محترمہ شازیہ نے مرکزی تنظیم کی نمائندگی کی جبکہ آریزو تنظیم کی عہدیداران اور جملہ وابستگان نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور اسکے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی گئی جس کی سعادت حاجی اعجاز صاحب نے منقبت امام حسین علیہ السلام بیان کی۔
علامہ غلام مصطفی مشہدی نے حقیقت امام حسین علیہ السلام اور مقصد شہادت امام حسین علیہ السلام پر مدلل دلائل کے ساتھ فکر انگیز خطاب کیا اور حق و باطل کے اس واقعہ کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن آریزو کے عہدیداران و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کے آخر میں تمام شرکاء میں لنگر حسینی بھی تقسیم کیا گیا۔
9 محرم الحرام بروز منگل مرکزی صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی منشاد احمد گوندل کی رہائش گاہ پر ویمن لیگ آریزو کی جانب سے خصوصی مجلس شہادت امام حسین علیہ السلام کا انعقادکیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ باجی نے واقعہ کربلا پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ویمن لیگ کی بہنوں نے منقبت بھی پیش کی۔
رپورٹ : محمد عمران (ناظم نشرواشاعت اٹلی)
مرتب: میا ں محمد اشتیاق (سیکرٹری امورخارجہ)
تبصرہ