تحریک منہاج القرآن لاہور کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چوہدری محمود علی کی اردن کے سفیر ڈاکٹر صالح رضا سے ملاقات

تحریک منہاج القرآن لاہور کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز چوہدری محمود علی نے گزشتہ دنوں اردن کے سفیر ڈاکٹر صالح رضا سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اسلام آباد میں اردنی سفیر کے دفتر میں ہوئی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے مختلف دوطرفہ امور اور باہمی دل چسپی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر چوہدری محمود علی کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے رہنما راجہ ندیم بھی موجود تھے۔

چوہدری محمود علی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ، فروغ امن و سلامتی، دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خلاف جنگ اور فرقہ واریت کے خاتمے کے مشن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن نے اندرون ملک اور بیرون ملک اسلام کے بہترین رول ماڈل کو پیش کیا ہے اور تعلیمی میدان میں جدید تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے نئی نسل کو اس کی طرف راغب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کو اسلامی اور جدید تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ چوہدری محمود علی نے اردن سفیر کو تحریک منہاج القرآن کے تحت چلنے والے سماجی رفاعی اداروں کے بارے میں بھی بتایا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top